گوجرخان:گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ گوجرخان پولیس کو متاثرہ خاتون نےدرخواست دی کہ اسد اورسلمان عرف گورا نےگھرمیں داخل ہوکرزبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ،جس پر گوجرخان پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔
ایس ایچ اوگوجرخان اورانکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان اسد اورسلمان عرف گورا کو 24گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔ایس ایچ اوگوجرخان نے بتایاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی ۔
دوسری طرف سٹی پولیس آفیسر(سی پی او)راولپنڈی ساجد کیانی نےکہاہےکہ خواتین اوربچوں سےزیادتی،تشدد اورہراسمنٹ جیسےواقعات ناقابل برداشت ہیں،خواتین اوربچوں سے زیادتی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس زیروٹالرنس پالیسی عمل پیرا ہے۔
(4)
