برمنگھم: برمنگھم سے تعلق رکھنے والے دو ٹیکسی ڈرائیور بھائیوں کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے جب پولیس نے ان کی کاروں میں تقریباً 3لاکھ پونڈ کی رقم پائی تھی۔
مانچسٹر کراؤن کورٹ نے سنا کہ افسران نے عرفان ظفر کے ووکس ویگن پولو میں سیاہ جے ڈی اسپورٹس بیگ میں149,945پونڈ دریافت کیا۔ انہیں سعود ظفر کے سکوڈا کے بوٹ میں ایک سیل بند پیکج میں 138,475پونڈ بھی ملے۔پولیس نے یہ انکشاف دونوں بھائیوں کو M62 پرپکڑا گیا، ان کی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی اور رقم برآمد ہوئی۔ جس کی مالیت £288,420 تھی۔
جب ان سے انٹرویو کیا گیا تو انہوں نے اپنی گاڑیوں میں موجود نقدی کا ذریعہ بتانے سے انکار کر دیا۔ عرفان اور سعود ظفر دونوں نے 8 جون 2021 کو مجرمانہ کا اعتراف کیا۔ برمنگھم کے رہنے والے 40 سالہ عرفان ظفر اور 34 سالہ سعود ظفر کو 22 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
(313)