نیلم:آزاد کشمیر کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے نیلم کا دورہ کیا جہاں عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن “اس پار کی آس، اُس پار کی آس تنویر الیاس، تنویر الیاس” کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر حاجی گل خنداں، راجہ الیاس، میاں اخلاق رسول، قاضی اسرائیل،خواجہ شفیق، صداقت حسین شاہ،ملک نصیر، مولانا سید یخی سمیت مقامی زعما نے پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ تنویر الیاس کو ویلکم کیا۔
وادی نیلم کے دورہ کے دوران وزیرتعلیم دیوان علی خان چغتائی، جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک آزاد کشمیرو چیئرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان،صدر تحریک انصاف خواتین ونگ محترمہ تقدیس گیلانی،ممبران گورننگ باڈی تحریک انصاف آزادکشمیر سردار مرتضیٰ علی طاہر، قاضی سردار اسرائیل خان، چوہدری عامر نذیر، سردار ارشاد محمود، ذوالفقار عباسی، میر عتیق الرحمان اور ممبرن اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ،بیگم امتیاز نسیم،ممبر کشمیر کونسل سردارعبد الرزاق،ممبران گورننگ باڈی تحریک انصاف سابق وزراء الحاج سردار گل خنداں اورمفتی منصورالرحمن، سابق امیدواران اسمبلی راجہ الیاس اور میاں اخلاق الرسول،مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل قاضی اسرائیل،ضلعی صدر تحریک انصاف سید صداقت حسین شاہ، مفتی خالد،ارشاد محمودودیگر بھی سردار تنویر الیاس کے ہمراہ تھے۔
سردار تنویر الیاس نے نیلم کیلئے سپیشل پیکج کے تحت دونوں حلقوں کیلئے 30،30کلو میٹر سڑک،میونسپل کمیٹیوں کو کارپوریشن،لیڈی ڈاکٹر کی فراہمی، نیلم میں پیدا ہونے والی بجلی نیلم کے لوگوں کو مفت فراہم کرنے،خالصہ سرکار کو مالکانہ حقوق،نیلم کے ملازمین کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس،ٹیوٹا کے ذریعے فنی تربیت فراہم کرنے،نیلم میں ہربل کی نکاسی کیلئے سپیشل اکنامک زون کا قیام،جنگلات کے تحفظ کیلئے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا۔
انہوں نے گرلز مڈل سکول چلہانہ طالبات کی ڈیمانڈ پر فوری طور پر معلمہ کی تعیناتی کی ہدایت کی اور مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔اسی طرح انہوں نے پانچ سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ، شاردہ میں خوبصورت گیسٹ ہاؤس کی بلڈنگ، پریس کلب کی بلڈنگ، تاؤبٹ میں بی ایچ یو کی تعمیر، طلبہ کومفت کتب کی فراہمی سمیت سفاری پارک کی تعمیر، شاردہ میں رابطہ پل کی تعمیر، شاردہ میں موزیم کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔
سردار تنویر الیاس نے پریس کلب کی نومنتخب باڈی سے حلف لیا اور پانچ لاکھ روپے نیلم پریس کلب اور شاردہ پریس کلب کیلئے دو لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔
(33)