کلر سیداں: تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال کے پالتو بیل لاٹیا ایف 16 نے بیل دوڑ کا بین الصوبائی مقابلہ جیت کر قیمتی گھوڑا بطور انعام حاصل کر لیا۔
بیل دوڑ کے مقابلے آزادکشمیر کے گاؤں پرینی چلایار میں ہوئے جس میں درجنوں بیلوں نے حصہ لیا۔
فائنل مقابلے میں حافظ منصور ظہور کے بیل لاٹیا ایف 16نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بطور گھوڑا بھی انعام میں دیا گیا ہے۔
(73)