بیول/گوجر خان: ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قاضیاں کے مقام پر تیز رفتار ویگن موٹر سائیکل کو کچلتی ہوئی ایک پرائیویٹ سکول کی دیوار سے جا ٹکرائی۔
جس سے بھٹہ پر مزدوری کے لئے جاتے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ ایک کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
سکول کے باہر کھڑے رکشہ کو بھی کافی نقصان پہنچا البتہ سکول کی دیوار گرنے کے علاوہ سکول میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
(73)