ڈیرہ خالصہ میں چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے

کلر سیداں:کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

شاہد محمود مغل نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ میں کلر سیداں کے نواحی ڈیرہ خالصہ کا رہائشی ہوں۔گزشتہ روز نامعلوم چور گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کمرے میں نصب ایک عدد ایل سی ڈی،ایک عدد لیپ ٹاپ،ایک عدد پانی کی موٹر اور واش روم کے شاور سیٹ چوری کر کے لے گئے ہیں۔

چوری ہونے والے سامان کی مجموعی طور پر مالیت ڈیڈھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

(36)

ڈیرہ خالصہ میں چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے

| News | 0 Comments
About The Author
-