ملتان: تحصیل شجاع آباد میں موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے ایک خاتون کرنٹ لگنے سے جھلس گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعدیہ بی بی اپنے گھر میں موبائل چارجنگ پر لگانے لگی تو اسے کرنٹ لگا جس کے فوری بعد اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث خاتون بری طرح جھلس گئی۔
متاثرہ خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔
(52)