روات:تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، اے ایس آ ئی اسلم فاروقی شہید،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈرگ ڈیلر ماجد ہلاک،واقعہ مریڑ حسن کے قریب پیش آیا۔
واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،راولپنڈی پولیس کے 113 شہداء فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں، شہید اے ایس آئ اسلم فاروقی کی عمر 28 سال تھی، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے جہاد میں راولپنڈی پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہو گیا۔
(54)