کہوٹہ:تحصیل کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، منشیات فروشی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام پر امن مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین ریلی کی شکل میں مٹور چوک سے ہوتے ہوئے کلر چوک آئے جہاں مقررنین نے خطابات کیے اور ریلی اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی کی قیادت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی سیون راجہ تنویر احمد،نائب امیر ابرار حسین عباسی،،ممبر ایم سی کہوٹہ رہنماء جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالراؤف، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ نے کی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ میں جگہ جگہ قائم منشیات فروشی کے اڈوں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت کی۔
انھوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے ہولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی عروج پر نوجوان نسل سکولوں کے بچے پوڈری بن کر گلیوں نالیوں میں پڑے ہیں منتخبنمائندے اور مقامی قیادت چوروں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کا تحفظ کرتی ہے انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے اداروں کو برباد کر دیا کسی کو انصاف نہیں ملتا جماعت اسلامی عوا کے حقوق کے لیے کھڑی رہے گی ۔
اگر15دن تک منشیات فروشی کے اڈووں اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو خواتین سمیت ہزاروں لوگ تھانہ کا گھیراؤ کریں گے شہر کی کھنڈرات نما سڑکیں و دیگر مسائل حل کیے جائیں احتجاجی ریلی سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،اجتبیٰ ستی، مبشر ستی، ملک عبدالباسط،مولانا ظہور اعوان نقیبی،ملک عبد الوہاب، ملک عبد القیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
(22)