مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی کا معاملہ،ملزم کی عدم گرفتاری پر سی پی او کا نوٹس

روات: پیرودھا ئیکے علاقہ میں مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے واقعہ کا معا ملہ،ملزم کی عدم گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس نےنوٹس لے لیا، ملزم کو 6 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم جاری۔

طالبہ کی والدہ نے تھانہ میں رپورٹ نہ کی اور کھلی کچہری میں سی پی او محمد احسن یونس کو درخواست دی جس پر فوری طور پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا،متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کروایا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا ئےگا،خواتین اور بچوں سے زیادتی کے معاملہ پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا ئے گا۔

(60)

مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی کا معاملہ،ملزم کی عدم گرفتاری پر سی پی او کا نوٹس

| News | 0 Comments
About The Author
-