چکر آ جانے کے باعث تین بچوں کی ماں موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

کلرسیداں: موہڑہ دھیال سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق موہڑہ دھیال سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سا ئیکلپر ھڈانہ سے اپنے میکے آ رہی تھی۔

بینک چوک کنوہا کے قریب اچانک چکر آ جانے کے باعث وہ موٹر سائیکل سے گر گئی جس کے نتیجے میں اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

اسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

(45)

چکر آ جانے کے باعث تین بچوں کی ماں موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-