بیٹے کی بارات ہے ذرا دھوم سے نکلے،آزاد کشمیر کے بھکاری نے لیموزین بک کروا لی

مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر میں ایک بھکاری نے بیٹے کی بارات کے لیے لیموزین بک کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق اس بھکاری کا نام محمد بوٹا ہے جو خانہ بدوش ہے اور جٹالاں کے قریب جھگیوں میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتا ہے جبکہ میرپور شہر اور مضافات کے علاقوں میں بھیک مانگتا ہے۔اس نے اپنے بیٹے کی شادی پر لاکھوں روپے اڑا ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق بارات کے لیے اس نے 90ہزار روزانہ کے کرائے پر لیموزین بک کروائی۔

مقامی لوگوں نے جب پھولوں سے سجی لیموزین دیکھی تو ہکا بکا رہ گئے۔ جب بارات لیموزین پر دلہن کے گھر پہنچی تو وہاں بھی لوگ حیرت سے ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔

محمد بوٹا کا کہنا تھا کہ ”میری بہو بھی لیموزین کو دیکھ کر دنگ رہ گئی تھی۔ کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ اپنے بیٹے کی شادی پر میں اتنا خرچ کر سکتا ہوں، چنانچہ جو شخص بھی انتظامات دیکھتا تھا، حیران رہ جاتا تھا۔“

(50)

بیٹے کی بارات ہے ذرا دھوم سے نکلے،آزاد کشمیر کے بھکاری نے لیموزین بک کروا لی

| News | 0 Comments
About The Author
-