کلرسیداں: گجرات کی رہائشی چار بچوں کی ماں مبینہ طور پر آشناکیساتھ فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی۔خاوند بھی اپنی تین سالہ بیٹی کو لے کر تھانہ کلر سیداں پولیس گیا۔خرم سکنہ گجرات نے بتایا کہ اس کی بیوی مسماۃ (ن) جو کہ تین بچوں کی ماں بھی ہے نے اپنے ماموں زاد کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لئے جس پر ملزم ورغلا پھسلا کر کلر سیداں لے آیا ہے۔
پانچ سالہ بیٹا ماں کے پاس ہے جبکہ تین بیٹیاں خاوند کے پاس چھوڑ آئی ہے جن میں سے چھوٹی بیٹی کی عمر تقریبا تین برس بیان کی جاتی ہے۔ادھر تین سالہ بیٹی ماں کے پاس جانے کی ضد کرتی رہی۔
(4)
