سپریم کورٹ  نےپنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

کلرسیداں: سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

18 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ہے جس میں پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار دے دیا گیا اور حکم دیا گیاکہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فوری بحال کرتے ہوئے مدت پوری کرنے دی جائے۔

عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی صوبائی حکومت کی خواہش پر بلدیاتی ادارے تحلیل کیئے جا سکتے ہیں قرار دیا گیا کہ آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی اور غیر آئینی ہے۔

(27)

سپریم کورٹ نےپنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-