کینیڈین پولیس نےپاکستانی خاندان کو قتل کرنے والے دہشتگرد کی تصویر و تفصیلات جاری کر دیں

اوٹاوا : کینیڈین پولیس نے پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روندنے والے دہشت گرد نتھینیل ولٹمین کی تصویر اور تفصیلات جاری کردیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈیا کے شہر اونٹاریو میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان خاندان کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفید فام دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام نے 20 سالہ دہشت گرد نتھینیل کی تصویر اور تفصیلات جاری کردی اور ساتھ ہی اسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بھی پیش کردیا۔

کینیڈین عدالت میں 20 سالہ دہشت گرد پر قتل کے چار اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کے کچلنے والا دہشت گرد مذہبی تعصب کا شکار تھا، جو ایک فارم میں کام کرتا تھا اور چھ ماہ قبل ہی اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔

خیال رہے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے کچل ڈالا تھا۔کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہومدیحہ اور کمسن پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔

(118)

کینیڈین پولیس نےپاکستانی خاندان کو قتل کرنے والے دہشتگرد کی تصویر و تفصیلات جاری کر دیں

| News | 0 Comments
About The Author
-