روات،شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 4خواتین سمیت9افراد گرفتار

کلرسیداں: تھانہ روات پولیس نے کارروائی کے دوران شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 4خواتین سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 4خواتین سمیت 9ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

شیشہ نوش کرنے والے ملزمان میں نوید امین، وہاب شبیر، محمد عزیز اور منشاء علی جبکہ جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان میں ثاقب، مہوش، انعم، کرن اور رابعہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوروات اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

(184)

روات،شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 4خواتین سمیت9افراد گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-