کلر سیداں کے چوہدری نعیم اختر برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر کونسلر منتخب

لندن:کلر سیداں کے چوہدری نعیم اختر نے برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں کوونٹری کونسل کی وارڈ سینٹ مائیکل کی وارڈ سے بھاری ووٹوں کی اکثریت سے ایک بار پھر کونسلر منتخب ہو گئے

چوہدری نعیم اختر برطانوی لیبر پارٹی کے نامزد امیدوار تھے جنہوں نے 2028 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

ان کے دیگر مد مقابل امیدواروں میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ڈینیئل جیمز نے 385،ٹریڈ یونینسٹ سوشلسٹ کے ڈیو نیلفسٹ نے 274،گرین پارٹی کے ایلن جونز نے 166،کوونٹری سیٹیزن پارٹی کے کیرن ولسن نے 100 جبکہ لبرل ڈیموکریٹک کے بینوٹ ڈیوڈ جونز صرف 94 ووٹ حاصل کرسکے ۔

فاتح امیدوار چوہدری نعیم اختر کا تعلق کلرسیداں کے گائوں باغجمیری سے ہے اور یہ اس سے قبل بھی یہاں سے کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔

(3)

کلر سیداں کے چوہدری نعیم اختر برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر کونسلر منتخب

| News | 0 Comments
About The Author
-