کہوٹہ :راولپنڈی سے سیر کے لیے آنے والا نوجوان نڑھ آبشار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ، ڈیڈباڈی کو تقریبا 14 گھنٹوں کے بعد ریسکیو 1122 راولپنڈی کے غوطہ خوروں اور نورآباد کے مقامی لوگوں کی مدد سے نکالا ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نڑڑ نورآباد کی آبشار نے راولپنڈی کے رہائشی 19 سالہ نوجوان معظم ذوالفقار کی جان لے لی، رات گئے تک مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا ایکٹیویٹ اعجاز ستی نے نعش کو نکالنے کی کوشش کی مگر خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہے۔
ریسکیو 1122 کہوٹہ کو کال کی گئی تو انھوں نے آپریشن کرنے سے انکار کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے غوطہ خوروں نے تقریبا 14 گھنٹوں کے بعد نعش کو نکالا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا یاد رہے یہ آبشار 3 سالوں میں 5 نوجوانوں کی جان لے چکی ہے۔مرحوم نوجوان کے لواحقین اور ساتھی اہل علاقہ کے ہمراہ ساری رات آبشار کے کنارے بیٹھے رہے۔
(211)