بیول:تھاتھی،کنگر،مندھال،نوٹلہ اور دیگر قریبی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، ماہ رمضان میں بھی دو دو دن سے بجلی غائب،عوام کا برا حال،کو ئی پوچھنے والا نہیں۔بار بار بجلی ٹرپ کر جانےسےالیکٹرانکس اشیا ٔ خراب ہونے لگیں۔
اہل تھاتھی،کنگر نوٹلہ مندھال اور دیگر بستیوں کے رہائشیوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں کئی دنوں سے واپڈا والوں کی جانب سے یہ کھیل جاری ہے اس سخت گرمی،دھوپ میں اور رمضان کے مہینے میں دو د و دن سے بجلی بند کر دی جاتی ہے اور جب بجلی واپس آتی ہے تو اس کے وولٹیج کم ہونے سے اور بار بار ٹرپ کر جانے سے اہل علاقہ کی قیمتی الیکٹرانکس اشیا فریج،ٹی وی، موٹر،استری وغیرہ جل جاتی ہیں۔ جن سے ان کا سخت نقصان ہوتا ہے۔
اسلام پورہ جبر فیڈر سےمنسلک ان علاقوں کے مکینوں نے کہا کہ ہمارے اس مسئلہکی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اس سخت گرمی،چلچلاتی دھوپ اور رمضان کے روزوں میں بھی واپڈا والوں کی من مانیوں سے عوام عاجز آ چکے ہیں۔ہماری ایم۔این۔اے راجہ پرویز اشرف اور ایم۔پی اے جاوید کوثر سے اپیل ہے کہ اس مسلہ کی طرف توجہ دی جائے اور ہمیں واپڈا والوں کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔
(16)