چکسواری: سابق وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کی وساطت سے یونین کونسل فیض پورشریف کی رابطہ سڑکوں کی مرمت وتعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے رابط سڑکیں کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارتھیں اوران پرسفر کرنادشوار ہوگیاتھا عوا م کوشدیدسفری مشکلات کاسامنا تھا ان سڑکوں پرکام تیز ی سے جاری ہے اوربہت کم مدت میں یہ سڑکیں قابل سفرہوجائیں گی اورعوام کوسفری مشکلات سے نجات مل جائے گی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے صدرحاجی میاں محمدمسعود نے یونین کونسل فیض پورشریف کی رابطہ سڑکوں سمیت دیگرتعمیر وترقی کے کاموں کے آغاز پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدتعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ان کے دور میں ریکارڈترقیاتی کام ہوئے ہیں کئی ایک میگاپراجیکٹس ان کاتاریخی کارنامہ ہے حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام ان کے ساتھ ہیں ان کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہارکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ یونین کونسل فیض پورشریف کی تعمیروترقی کے کاموں کے آغاز سے مسائل کم ہوں گے اورعوام کوبہتر سہولتیں میسر آئیں گی انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔
(13)