ٹریکٹر کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق،باپ غم سے چل بسا

اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کے افغانی ڈرائیور نے رانگ سائیڈ سے آتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اسد موقع پر اور سجاد ہسپتال پہنچ کر خالق حقیقی سے جا ملا۔17سالہ بیٹے سجادکی موت کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے باپ بھی انتقال کر گیا۔

سنبل پولیس نے میرا اکو کے رہائشی اسماعیل شمروز کے 18سالہ بیٹے ریاض کو خنجر مار کر قتل کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارہ کہو پولیس نے مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے فائرنگ کرکے تحصیل مری کے رہائشی صدام حسین کو زخمی کر نے والے کانسٹیبل سفیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(0)

ٹریکٹر کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق،باپ غم سے چل بسا

| News | 0 Comments
About The Author
-