اسلام آباد:تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہو گیا۔ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ڈیوٹی پر موجود 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا تھا جو پولیس کی گاڑی سے نکل کر فرار ہونے لگا ۔
پولیس اہلکار نے فائر کیا جو راہگیر کو لگا۔زخمی راہگیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
(0)