کلرسیداں:اسامہ اشفاق کی میت لیبیا سے یورپ جانے کے المناک خواب میں واپس وطن پہنچ گئی

کلرسیداں :سہانے خوابوں کی تعبیر کے لئے لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں کلرسیداں کا نوجوان لیبیا میں بیماری اور خوراک کی کمی کے سبب انتقال کر گیا، 24 سالہ اسامہ اشفاق گزشتہ برس یورپ جانے کے لئےگھر سے نکلا تھا۔

ایجنٹ نے اسے لیبیا میں بے یارومددگار چھوڑ دیا جہاں سے وہ یورپ تو نہ جا سکا تاہم خوراک کی کمی اور علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے سے کچھ عرصہ بیمار رہا اور وطن سے ہزاروں میل دور دم توڑ گیا۔

اس کی نعش لیبیا سے قطر کے راستے پاکستان روانہ کردی گئی جو آج اسلام آباد پہنچے گی جہاں سے اسے کلرسیداں کے قریب گاؤں سہوٹ بگیال میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

(0)

کلرسیداں:اسامہ اشفاق کی میت لیبیا سے یورپ جانے کے المناک خواب میں واپس وطن پہنچ گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-