راولپنڈی:تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا،رتہ امرال ایچ آئی یوکے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمدامیر نے بتایاکہ آریہ محلہ کی رہائشی23سالہ عاصمہ کی شادی اس کے پھوپھی زادعابد سے 11ماہ پہلے ہوئی تھی۔
ناراض بیوی کو منانےتین دن پہلے اسکاخاوندملتان گیااور اسےمنا کر لایا۔اتوار کی صبح رتہ قبرستان سے عاصمہ کی نعش ملی اسے فائرمارکر قتل کردیاگیا۔ دریں اثنا تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں پوڈری بجلی کی تارکاٹتے ہوئے جل کرچل بسا۔
پولیس کے مطابق ماربل فیکٹری روڈ پر ایک نامعلوم نشئی کی جلی ہوئی ڈیڈ باڈی ملی جو بجلی کی تار چوری کرنے کے لئے اسےکاٹ رہاتھاکہ اس دوران کرنٹ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہوگیا ۔
(0)