راولپنڈی:منشیات کے دو سمگلروں کو اٹھائیں سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مقصود احمد قریشی نے گزشتہ برس تھانہ نصیرآباد کی حدود سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزمان امیر حمزہ اور کتاب گل کو چودہ چودہ برس قید اور ہزاروں روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
استغاثہ کی طرف سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک شاہد ظفر نے دلائل دیئے۔
(0)