اشتہاری سمیت 6 افراد گرفتار، کروڑوں کی ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد:ایف آئی اے نے قتل کے ایک اشتہاری سمیت 6 افراد کو گرفتا ر کرکے کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر دبئی سے آنے و الے قتل کے مقدمہ میں مطلوب محمد عمر کو گرفتار کر کے تھانہ راولپنڈی کینٹ کے حوالے کر دیا ۔

کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کلر سیداں روات میں چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث وسیم اختر اور فدا حسین کو گرفتار کر کےمجموعی طور پر 2 کروڑ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث محمد نعیم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 8 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ دیگر کارروائیاں گجرات اور فیصل آباد میں کی گئیں۔

(0)

اشتہاری سمیت 6 افراد گرفتار، کروڑوں کی ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد

| News | 0 Comments
About The Author
-