کلرسیداں:ایف آئی اے کی کلرسیداں میں کارروائی،40 ہزار یورو،7 ہزار امریکی ڈالرز اور 2500 اسڑلنگ پاونڈز برآمد،دو منی چینجر سر بمہر کر دیئے گئے، ایک نجی بنک منیجر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جمعرات کو کلرسیداں میں دو منی چینجرز راجگان اور ڈی ڈی پر چھاپہ مار کر وہاں سے چالیس ہزار یورو،سات ہزار امریکی ڈالرز اور پچیس سو برطانوی اسٹرلنگ پاونڈز برآمد کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔
جن میں دونوں منی چینجرز کے منیجرز کے علاوہ ایک نجی بنک کے منیجر بھی شامل ہیں جو وہاں کرنسی تبدیل کروانے گئے تھے۔
(0)