گوجرخان:صدرڈویژن پولیس کی موثر کارروائی،ٹرانسفارمر چوری میں ملوث گرفتار گینگ سے تفتیش میں مزید پیش رفت،گوجرخان پولیس نے 4 رکنی گینگ سے مزید 3 ٹرانسفارمر برآمد کر لئے۔
ملزمان سے ٹرانسفارمر کے پارٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 25 ہزارروپے برآمد،ٹرانسفارمر چور گینگ کو کلرسیداں پولیس نے تقریباًایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔
کلرسیداں پولیس نے گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 ٹرانسفامر اور وادراتوں میں استعمال ہونے والی کرین اور کار بھی برآمد کی تھی۔
گینگ سے اب تک 8 ٹرانسفارمر، کرین اور کار برآمدگی کی جا چکی ہے،گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان جاوید، حمزہ، پائندہ خان اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی تھی۔
(0)
