کلرسیداں: کلر سیداں کے نواحی گاؤں شاہ باغ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریخی میں گارمنٹس اینڈ کاسمیٹکس شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے چوری کر کے لے گئے۔
پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔چوہدری فہیم شہزاد نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب حسب معمول دکان بند کر کے گھر چلا گیا جب صبح واپس آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔
پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان لیڈیز کے ریڈی میٹ کپڑے، بچوں کی یونیوفارمز اور دیگر قیمتی چیزیں جن کی مجموعی مالیت چار لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ہیں۔
(0)
