عمرہ فراڈ، انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات پرویزا لگوانے پر3ملزم گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے نے 37 شہریوں سے عمرہ فراڈ ، انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر ترکی کا ویز ا لگوانے کے الزام میں تین افرا د کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ 37 شہریوں سے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے کے الزام میں امجد حسین کو گولڑہ موڑسے گرفتار کر لیا گیا ۔

ملز م نے 37 شہریوں سے عمرے کے نام پر 85 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے اور انہیں عمرے کے غرض سے سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہاملزم بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے محمد زاہد کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم نے مبینہ طور پر فرخ عمار کو دھوکہ دے کر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ بیٹے سے بھی ملازمت کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے بہانے 4 لاکھ روپے بٹورنے کا جھانسہ دے دیا۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ میں ملوث احسن جنید کو اٹک سے گرفتار کر لیا ۔

(0)

عمرہ فراڈ، انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات پرویزا لگوانے پر3ملزم گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-