اسلام آباد:تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ٹو میں واقع سرکاری گھر میں گیس لیکج دھماکہ سے خاتون خانہ اور چھ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گلی نمبر 16 بی میں سی بی آر کا نائب قاصد نئیر عباس اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے جس کے مطابق سوئی گیس محکمے کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے لیکج کو چیک تک نہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گیس لیکج گھر کے اندر تک پھیل گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور چھت گر گئی،جس کی زد میں آ کر خاتون خانہ، چھ سالہ بچی اور دو سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال پہنچایا گیا مگر ماں بیٹی جانبر نہ ہو سکیں۔
(0)