ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،نوجوان کی خودکشی

راولپنڈی:مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح چار بجے کے قریب اعزازگل ولد سجاد گل موٹرسائیکل پر آرہاتھاکہ صدر میٹرو سٹیشن کے قریب اس کاموٹرسائیکل بے قابو ہوکر ایک کھمبے سے ٹکراگیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی 14میں نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق احمد ارشاد نے خودکشی سے قبل اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں وہ کہہ رہاہے کہ زندگی سے تنگ آکر خودکشی کر رہا ہوں، میرے مرنے کے بعد میرے خاندان والوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

دریں اثناءٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ عماد حسین سکنہ نگیال نے پولیس کو بتایاتھاکہ 10جنوری کی صبح اس کا بہنوئی محمد سعید یوسف اپنےکیر ی ڈبہ میںسکول شفٹ کیلئے جارہا تھا کہ کلر روڈ پر ڈھوک میجر کے قریب پمپ کے سامنے پہنچا تو ایک ڈبل کیبن گاڑی یو ٹرن پر کھڑی تھی کہ اس دوران ایک پک اپ جسکے ڈرائیور کا نام راشد محمود معلوم ہوا انتہائی غفلت لاپر واہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتا ہوا آیا اور ڈبل کیبن گاڑی کو ہٹ کرتا ہوا سامنے دوسری جانب آتے ہوئے کیری ڈبہ کوہٹ کیا جس سے کیری ڈبہ کے ڈرائیور محمد سعید یوسف اور طالب علم محسن زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(0)

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،نوجوان کی خودکشی

| News | 0 Comments
About The Author
-