اسلام آباد: ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری عبدالروف کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کرلیا ۔
ملزم نے شہریوں کو آسٹریلیا بھجوانے کے لیے 15لاکھ 75ہزار روپے ہتھیائے اور روپوش ہو گیا تھا۔
کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے بغیر لائسنس حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی دھندہ میں ملوث انور شاہ اور اویس خان گرفتار کر کے ایک کروڑ 69لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ٹمپرڈ شدہ پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔
گوجرانولہ کا رہائشی سفیان علی لیبیا سے پاکستان پہنچا تو پیش کئے جانے والے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کی ہوئی تھی۔
(1)
