روات:ریس کورس پولیس کی کارروائی، 2رکنی بائیک لفڑ گینگ گرفتار، چوری شدہ 7موٹر سائیکلز برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت شبیر عرف بیرا اور طلحہ کے نام سے ہوئی۔
ملزمان سے چوری شدہ 7موٹر سائیکلز برآمد ہوئے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(0)