لندن :برطانیہ نے غیر ملکی طالبعلموں کیلئے سخت ویزا قوانین کا اطلاق کر دیا ہے۔یکم جنوری 2024 کے بعد بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکی طالبعلم اپنے خاندان کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔ برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یکم جنوری سے اس پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خاندان کو اپنے ہمراہ لانے کی پابندی کا سامنا ان طالبعلموں کو نہیں ہوگا جو پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کورسز کر رہے ہیں یا حکومتی اسکالر شپ پر برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں۔اس پابندی کا ابتدائی اعلان مئی 2023میں کیا گیا تھا اور اب اس کا اطلاق ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس پابندی سے وہ یونیورسٹیاں متاثر ہوں گی جو غیر ملکی طالبعلموں کی فیس پر انحصار کرتی ہیں جبکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر برطانوی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس پابندی کے بعد حصول تعلیم کیلئے برطانیہ کا رخ کرنے والے افراد اپنے رشتے داروں کے لیے ویزا حاصل نہیں کرسکیں گے۔
اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے یکم جنوری کو ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ʼآج سے یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیر ملکی طالبعلم اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔
(0)