بیوی اور کم سن بیٹی گھر سے اچانک غائب ہو گئیں

کلرسیداں:بیوی اور کم سن بیٹی گھر سے اچانک غائب ہو گئیں جبکہ بیوی گھر سے جاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی بھی ہمراہ لے گئی۔

پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ محمد اشتیاق صدیق نے بتایا کہ مسماۃ (ر)میری منکوحہ بیوی جبکہ(ک ن) میری حقیقی بیٹی ہے۔گزشتہ رات ہم کھانا کھانے سے فارغ ہو کر سو گئے۔

صبح فجر کی نماز کے وقت جب میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ میری بیوی اور بچی اپنے بستر پر موجود نہ تھیں،میں نے ماں بیٹی کو ادھر ادھر تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔

گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے 9 تولے طلائی زیورات،تین تولے میری بہن کے طلائی زیوار اور نقدی مبلغ 87 ہزار روپے غائب پائے گئے۔

(0)

بیوی اور کم سن بیٹی گھر سے اچانک غائب ہو گئیں

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>