جعلی ’ پیرنی‘ بن کر شہری سے 32 کروڑ لوٹنے والی فراڈیہ خاتون گرفتار

اسلام آباد:اسلام آباد میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کراچی سے گرفتار کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر فراڈ کیا، ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان جعلی دستاویزات پر مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے، ملزمان روحانی حساب کتاب بتا کر لوگوں کو جائیدادیں فروخت کرنے کا مشورہ دیتے۔

ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ایک شہری سے32 کروڑ مختلف طریقوں سے لیے گئے۔ملزمان کے اشتہاری ہونے پر کوہسار پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے انہیں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارخاتون کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

(0)

جعلی ’ پیرنی‘ بن کر شہری سے 32 کروڑ لوٹنے والی فراڈیہ خاتون گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>