تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے نامعلوم نعش ملنے کا معاملہ،  ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا جائے وقوعہ او رہسپتال کا دورہ

روات:تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے نامعلوم نعش ملنے کا معاملہ،سی پی او عمر سعید کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض او رایس پی سی آئی اے طارق محبوب کا جائے وقوعہ او رہسپتال کا دورہ،سینئر افسران نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

واقعہ کی فوری اور موثر تحقیقات کے لیے تینوں سینئر افسران کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل،علاقہ سے CCTVفوٹیج حاصل کی گئی ہیں، ہیومن انٹیلی جینس اور ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،نعش کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے شناخت کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ابتدائی طور پر نعش بظاہر خاتون کی معلوم ہوتی ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں حتمی رائے دی جا سکتی ہے تاہم واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

(5)

تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے نامعلوم نعش ملنے کا معاملہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا جائے وقوعہ او رہسپتال کا دورہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>