کلرسیداں:ایک ہی گاؤں کے دو افراد دو مختلف ٹریفک حادثات میں انتقال کر گئے۔ گاڑی کا ٹائر نکل جانے کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا جس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا،دوسرے حادثے میں ایک ماہ قبل ہی ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے والے نعیم علی اصغر موٹرسائیکل حادثے میں دم توڑ گئے، دونوں کو گاؤں سود گنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان طالب علم سید مہر علی شاہ اپنی ہمشیرہ کے نکاح کے بعد رشتہ داروں کو چھوڑنے بھیرہ جا رھا تھا کہ راستے میں ٹائر پھٹ جانے سے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور سید مہر علی شاہ شدید زخمی ہوا اور گزشتہ روز دم توڑ گیا۔
دوسرا واقعہ بھی چند ایام قبل روات کلرسیداں روڈ پر اس وقت پیش آیا تھا جب نعیم علی اصغر بھٹی اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا سوزروکی پک اپ میں لدے میں لوہے سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے زندگی کی بازی ہار دی۔
دونوں کو گاؤں سود گنگال میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق چیئرمین نوید بھٹی،چوہدری طارق،عبدالصبور بھٹی،راجہ جاوید اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔
(4)