روات:ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ 6موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوائیرپورٹ اورانکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالرؤف کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 6موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائیگا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے ایس ایچ اوائیرپورٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
(2)