23مارچ پریڈ اور ریہرسل کیلئے جڑواں شہروں کا ٹریفک پلان جاری

روات: 23مارچ یوم پاکستان پریڈ ڈے کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ 16‘ 18‘ 20اور 23مارچ کو رات 12سے دن 2بجے تک وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ ایکسپریس وے پر صرف وہ حضرات جا سکیں گے جن کے پاس اجازت نامے ہونگے۔ ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس چونگی نمبر 26‘ نائنتھ ایونیو‘ میٹرو گرائونڈ‘ سبزی منڈی اور سترہ میل ٹول پلازہ پر روک دی جائیگی۔

ٹریفک کیلئے ممنوع علاقوں میں آئی ایٹ سگنل‘ آئی جے پی روڈ‘ اے ڈی بی پی ناکہ مری روڈ‘ کھنہ پل ایکسپریس‘ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو‘ گارڈن فلائی اوور‘ بیسٹ ویسٹرن ہوٹل مری روڈ‘ چاند تارا چوک‘ ڈھوکری چوک شامل ہیں۔ لاہور سے آنیوالی ٹریفک روات ٹی کراس سے براستہ راولپنڈی صدر روڈ‘ پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے جا سکے گی۔ پرانے ائرپورٹ سے آنیوالی ٹریفک ایکسپریس وے سے کھنہ پل‘ لہتراڑ روڈ‘ کیپٹل نعیم طفیل شہید روڈ اور پارک روڈ‘ جناح روڈ‘ کورنگ روڈ سے مری روڈ‘ سیکٹر جی‘ ایف اور سری نگر ہائی وے جا سکے گی۔

موٹروے سے آنے والی ٹریفک براستہ سری نگر ہائی وے ، آبپارہ ،بھارہ کہو ،اور مری جا سکے گی۔ سیکٹر ایف،جی اور سری نگر ہائی وے سےراولپنڈی ائرپورٹ، روات ٹی کراس اور لاہور جانیوالے براستہ ڈھوکری چوک، کوڑیاں والا چوک، کورنگ روڈ، جناح روڈ، پارک روڈ،لہتراڑ روڈ اور کھنہ پل جا سکیں گے۔ سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کے مطابق ٹریفک ڈائیورشن اور متبادل راستوں پر ٹریفک کے 3سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ مری روڈ سے ٹریفک سکستھ روڈ براستہ سیدپور روڈ اور ڈبل روڈ چوک سے براستہ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو جا سکے گی۔

کورال سے ایکسپریس وے آنیوالی ٹریفک کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ‘ ترامڑی چوک سے چونگی نمبر 8‘ بند کھنہ روڈ‘ صادق آباد‘ راول روڈ‘ سی بلاک‘ مری روڈ اور سٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیور جا سکے گی۔نائنتھ ایونیو سے راولپنڈی ٹریفک ناکہ کٹاریاں اور کیرج فیکٹری سے راولپنڈی داخل ہو سکیں گی۔ راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک رات 3سے دن 3بجے تک مکمل بند ہوگی۔

(4)

23مارچ پریڈ اور ریہرسل کیلئے جڑواں شہروں کا ٹریفک پلان جاری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>