راولپنڈی:لڑکی کے اغواکے مقدمہ میں نامزدملزم کوپکڑکر اس کی بھوئیں اورسرکے بال کٹوا دینے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ ویسٹریج کو محمد اکسیر نے بتایا کہ میرے بیٹے محمد ولید کے خلاف عجب خان نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بجرم 365بی ت پ تھانہ ویسٹریج درج کروایا اور رات 10بجے عجب خان کے بھائی سرفرازنے مجھے گھر سے بلایا کہ اپنے بیٹے ولید کو لے آؤ مل بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں جس پر میں اپنے بیٹے کو لے کر انکے گھر کی طرف جا رہا تھا جب طاہر کے ٹینٹ سروس کے گو دام کے سامنے پہنچا تو آگے عجب خان،سرفراز خان،عبدالستار خان ہمراہ چارپانچ نامعلوم افراد کھڑے تھے۔
جنہوں نے یکدم ہم دونوں کو قابو کر لیا اور گودام کے اندر لے گئے اور میرے بیٹے کو بازؤں سے پکڑ لیا اور عجب خان نے سرفراز کو بلند آواز میں کہا کہ محمد حجام کو بلاؤ جس پر وہ تھوڑی دیر میں محمد حجام کو لیکر آگیا جنہوں نے میرے بیٹے کو قابو کر کے محمد حجام سے میرے بیٹے کی بھوئیں مونڈھ دیں اور سر کے بال زبر دستی مختلف جگہ سےکٹوا دئیے ۔
(46)