راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں چارروزقبل لاپتہ ہونیوالے 10سالہ بچے کی نعش پانی کی زیر زمین ٹینکی سے مل گئی ۔
خیابان جناح کے رہائشی یو سف شاہ نے تھانہ صدربیرونی میں 23فروری کوایف آئی آردرج کرائی تھی کہ22فروری کو اس کا بیٹا حمزہ کوئی چیزلینے د کان پر گیا جو کافی دیر واپس نہ آیا ۔
پولیس کے مطابق بچے کی نعش ہفتہ کو ایک زیرتعمیر مکان کی انڈرگراؤنڈٹینکی سے برآمدہوئی ،اطلاع پر سی پی او عمر سعید ملک اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔
پی آراو سی پی او آفس کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے۔
(46)