چوآروڈ پر ون ویلنگ کرنیوالوں نے اسلام آباد ائر پورٹ جانے والوں کی پٹائی کر دی

کلرسیداں:چوآ روڈ پر رات کے وقت ون ویلنگ کرنے والوں نے اسلام آباد ائر پورٹ جانے والوں کی پٹائی کر دی۔

محمد قدیر سکنہ بنک چوک کنوہا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اپنی بیوی،بھائی اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک سے آنے والے بھائی کو لینے کے لیے شب نو بجے نیو اسلام آباد ائر پورٹ جا رہے تھے کہ بینک چوک کے قریب دس کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے ہماری گاڑی کے آگے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی شروع کر دی۔

راستہ نہ ملنے پر میرے بھائی محمد حنیف نے ہارن بجانا شروع کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل سڑک پر روک دئیے اور طیش میں ہماری طرف بڑھے تو دیکھا کہ مسمی زین صدیق مسلح پسٹل،حسنین صدیق مسلح پسٹل،مبشر،ماجد صدیق ہمراہ 15/20اشخاص نے آتے ہی ہم سب کو گاڑی سے باہر کھینچ لیا اور مار پیٹ شروع کر دی۔

ملزم علی نے پسٹل 30 بور کا بٹ میرے سر پر مارا جس سے میں مضروب ہو گیااور دیگر نے لاتوں مکوں سے مارا پیٹا۔میری بیوی،بھابھی، بھتیجیوں کو بھی بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا اور زدوکوب کرتے رہے۔

(90)

چوآروڈ پر ون ویلنگ کرنیوالوں نے اسلام آباد ائر پورٹ جانے والوں کی پٹائی کر دی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>