فرنیچر کا تاجر قتل،جھگڑے میں بیچ بچائو کراتے فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

اسلام آباد:تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن فور ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے عقب میں فرنیچر کے تاجر کو گو لی مار کر قتل کر دیا گیا۔

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس معاملے کو چھپانے میں مصروف رہی، مقتول مظہر حسین کا قتل خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء اے آر یو میں تعینات پولیس کانسٹیبل نبیل عباسی باپ بیٹے کی لڑائی چھڑاتے ہو ئے گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے پمز منتقل کر دیا گیا، نبیل کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ۔

دریں اثناءتھانہ کراچی کمپنی کے علا قے میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر زون سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(87)

فرنیچر کا تاجر قتل،جھگڑے میں بیچ بچائو کراتے فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>