اسلام آباد میں 2 لاکھ ڈالر کی ڈکیتی کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا

اسلام آباد:اسلام آباد میں 2 لاکھ ڈالرکی ڈکیتی کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا، شہری نے جھوٹی کال کی، ایڈریس بھی غلط دیئے، پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ روزپولیس کو شہری کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں 4 ملزمان اس سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ ڈالرچھین کرفرارہوگئے ہیں۔

پولیس کے اعلیٰ افسران فوری واقعہ کی جگہ پہنچے، شہری کے نکلنے کی بتائی ہوئی جگہ سے جائے وقوعہ تک تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مکمل تحقیقات اور چھان بین کے بعد شہری کی کال جھوٹی پائی گئی ہے۔

(58)

اسلام آباد میں 2 لاکھ ڈالر کی ڈکیتی کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>