کلرسیداں:اسلام آباد کے علاقے ترنول میں قتل ہونے والے د ونوجوانوں کو کلر سیداں میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔
بائیس سالہ ڈرائیور نوید کی نماز جنازہ سکوٹ کے قریب بڑالا میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، سابق چیئر مین راجہ ندیم احمد، راجہ محمد جاوید، چوہدری شاہد گجر، راجہ عاصم صدیق اور دیگر نے شرکت کی۔
جبکہ گاڑی کے سابقہ کنڈیکٹر چوبیس سالہ تیمور کو کلر سیداں کے قریب چک مرزا میں سپرد خا ک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چوہدری شاہد گجر،زین العابدین عباس، راجہ عاصم صدیق، راجہ محمد سعید، حاجی محمد سعید، نمبردار اسد عزیز، نمبر دار عصمت اللہ، سردار محمد آصف، نعمان ظفر، شہباز بھٹی، راجہ عاشق حسین، راجہ پرویز اختر منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔
(341)