اسلام آباد:اسلام آباد کے علا قے بھارہ کہو میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
میڈیا کے مطابق کار سوار ملزمان نے بھارہ کہو میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملے پر فائرنگ کی جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی کار کا تعاقب کیا ، ملزمان نےپولیس پر بھی فائرنگ کھول دی جس میں سب انسپکٹر لیاقت شہید ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی ملزم گاڑی میں فرارہو گیا ۔
(60)