گوجر خان : ڈکیت گھر سے بیس لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

گوجر خان:تھانہ گوجرخان کی حدود میں گزشتہ رات نیوبہگام کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی، اہل خانہ کی عدم موجودگی میں ڈکیت گھر سے بیس لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عمر مشتاق سکنہ محلہ راجگان نیو بہگام نے پولیس تھانہ گوجرخان کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً سوا ایک بجے وہ اپنے رشتہ دار کی شادی سے فارغ ہو کر گھر پہنچا تودیکھا کہ دو نامعلوم شخص اس کے گھر کے دروازے سے نکل رہے تھے۔

میرے سامنے آنے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک کی جانب فرار ہوگئے۔

گھر کے اندر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ گھر سے پندرہ تولہ طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

(48)

گوجر خان : ڈکیت گھر سے بیس لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>