خیر پور :شاہ عبد القادر جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں بیوی نے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی۔
بھٹ شاہ کے محمد خان جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر نے انہیں پیوند کاری کی تجویز دی تھی جس پر ان کی بیوی سامنے آئی اور اپنے شوہر کو جگر کا ٹکڑا دے کر اس کی جان بچالی۔ آپریشن کے بعد دونوں میاں بیوی رو بصحت ہیں۔
بھٹ شاہ کی ہجانی ماٸ لازوال نے محبت کی تاریخ رقم کردی۔@DrRahimBuxBhat2@murtazawahab1@ARYNEWSOFFICIAL@BBhuttoZardari@SindhHealthDpt#GambatLiverTransplant pic.twitter.com/QBATBvW6D3
— Dr. Muhammad Affan Qaiser (@draffanqaiser) February 6, 2022
آپریشن کے بعد شوہر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والی بیوی نے بتایا کہ ان کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں، انہیں اولاد نہیں ہوئی اس لیے ان کیلئے ان کے شوہر ہی سب کچھ ہیں جن کیلئے وہ اپنے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
(166)